16-Aug-2022 غیر عنوان-
❤️ مخدوم سمنانی ❤️
"""""""""""
ہو مجھ پر بھی کرم کی اِک نظر مخدوم سمنانی
کہ تم ہو آلِ شاہِ بحر وبر مخدوم سمنانی
تمہاری شان عالی ہے کہ تم اُن کے نواسے ہو
کھلونا جِن کی خاطر ہے قمر، مخدوم سمنانی
ہو مجھ پر بھی کرم آقا مِری قسمت سنور جائے
شہِ مرداں کے ہو نورِ نظر مخدوم سمنانی
میں قطرے کا سوالی اور سمندر کے ہو تم مالک
ذرا سی بھیک ہو جائے اِدھر مخدوم سمنانی
تمہارے پیارے پیارے نام میں ہے کیا اثر واللّٰہ
جِسے سنتے ہی شیطاں ہو صِفر مخدوم سمنانی
تمہارا نام سن کر کیوں نہ دیوانے مچل جائیں
کہ تم ہو اہلِ حق کے راہبر مخدوم سمنانی
دعا ہے آخری دَم تک مِرے لب پر رہے جاری
تمہارا نام ہی شام و سحر مخدوم سمنانی
جِسے ہم عشق والے ہند کا زمزم سمجھتے ہیں
کچھوچھہ کی مقدس یہ نہر مخدوم سمنانی
تمہاری کِس طرح توصیفؔ ہو پائے بھلا مجھ سے
تمہیں تم ہو جدھر جائے نظر مخدوم سمنانی
•°•°•°•°•°•
✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926
Sona shayari
16-Aug-2022 09:01 PM
ماشاءاللہ❤️
Reply
Simran Bhagat
16-Aug-2022 12:08 PM
بہت خوب👍
Reply
shafaque shamim
16-Aug-2022 09:59 AM
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
Reply